پارا چنار دھماکہ، 16 افراد زخمی

پارا چنار : صوبہ خیبر پختونخوا میں پارا چنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سبزی والی ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ابھی دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوا ہے۔

 

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment