میانوالی میں پولیس مقابلہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی

میانوالی،تھانہ عیسی خیل کے علاقہ میں پولیس کا اشتہاریوں کے ساتھ مقابلہ، پولیس مقابلے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی کے تھانے عیسی خیل کے قریب پہاڑی کے پاس اشتہاریوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، میانوالی پولیس کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کنسٹیبل نیئر عباس زخمی ہو گیا۔

ضلع میانوالی پولیس کے ترجمان کے مطابق میانوالی کے ڈی  لیے پی او حسن اسد علوی پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے کے خود اس آپریشن میں شریک ہیں اور نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس اور ایلیٹ کی مزید بھاری نفری بھی موقع پر روانہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment