ایف آئی اے کا ڈی جی پیمرا کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

ایف آئی اے کا ڈی جی پیمرا حاجی آدم کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈی جی آدم کے خلاف مبینہ کرپشن اور پیمرا میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ایف آئی اے کے چیئرمین پیمرا کو لکھے گئے خط کے مطابق حاجی آدم کے خلاف پیمرا کیفے ٹیریا کے ٹھیکے میں کرپشن اور پیمرا سٹاف میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر تحقیقات کی جائیں گی۔

ایف آئی اے نے چیئرمین پیمرا سے پیمرا کیفے ٹیریا کے ٹھیکے کے ایگریمینٹ، پیمرا عمارت کے فرسٹ فلور اور پیمرا ہیڈ کوارٹر کی تزئین و آرائش کے ٹھیکے کے کاغذات مانگ لیے، ایف آئی اے نے خط میں لکھا ہے کہ حاجی آدمی جب جنرل منیجر ایچ آر پیمرا تھے اس دور کی تمام بھرتیوں کا ریکارڈ بھی دیا جائے۔

 

ایف آئی اے نے پیمرا سے کہا ہے کہ مانگے گئے تمام کاغذات 28 جولائی سے پہلے جمع کروا دئیے جائیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment