ایبٹ آباد میں انجیکشن لگانے کے بعد 9 افراد کی بینائی چلی گئی

ایبٹ آباد : ہسپتال میں انجکشن لگانے کے بعد 9 افراد کی بینائی ختم ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد میں ایوب  میڈیکل کمپلیکس میں انجکشن لگانے کے بعد نو افراد کی بینائی ختم ہوگئی، لاپرواہی کی یہ چونکا دینے والا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے اس خبر کی تصدیق کی، متاثرہ افراد میں قومی فٹ بال ٹیم کے ایک سابق ممبر افسر حسین بھی شامل ہے۔

 

ایبک میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر احسن کے مطابق یہ انجکشن ہسپتال میں آنکھوں کے ڈیپارٹمنٹ میں لگایا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ انجیکشن جانچ اور تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، انجکشن سے متعلق حقائق ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

 

نظر سے محروم ہونے والے متاثرہ افراد بیرونی مریض تھے ، کیونکہ اس ہسپتال میں نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ دور دراز کے علاقوں سے بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں۔

 

دریں اثنا مقامی پولیس نے ابھی تک اس افسوسناک واقعہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment