اب عمان جانے والے مسافر صرف عمان ائیر لائنز پر ہی سفر کریں گے

عمان میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات مزید سخت، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی عمان حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی عمان حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیں، عمانی ائیر لائنز سلام ائیر اور عمان ائیر کے علاوہ دیگر ائیر لائنز عمان میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عمان جانے والے مسافر صرف عمانی ائیر لائنز سے ہی عمان سفر کریں گے۔

عمان کی حکومت کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستانیوں کے عمان داخلے کو بھی عمانی سفارت خانے کے جاری کردہ خصوصی پرمٹ سے مشروط کردیا ہے، عمان میں مسافروں کاقیام کے دوران سیلف انشورنس کا ہونا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، عمان جانے والے پاکستانیوں کو بھی چودہ روز کیلئے قرنطینہ ہونا لازم ہوگا، صرف جہازوں کا عملہ قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوگا، مسافروں کو عمان پہنچ کر قرنطینہ کی شرط پوری کرنے کیلئے ٹریکنگ بریسلیٹ پہننا بھی لازم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment