پب جی گیم پر پابندی ختم

آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے شوقین کےلیے خوشخبری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پب جی گیم پر پابندی کیخلاف درخواست منظور کرلی، عدالت نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اور بچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں ،، پابندی کیخلاف متعدد درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment