بیرسٹر فروغ نسیم پھر وزیر قانون بن گئے

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک مرتبہ پھر بطور وفاقی وزیر قانون اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فروغ نسیم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک مرتبہ پھر بطور وفاقی وزیر قانون اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر فروغ نسیم سے وفاقی وزیر کا حلف لیا، بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار بطور وفاقی وزیر قانون اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

یاد رہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے قاضی فائز عیسی کیس میں وفاق کی نمائندگی کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment