سپیکر قومی اسمبلی کی پیر سے میرج انڈسٹری کھولنے کی یقین دہانی

آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن کے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تاجروں نے احتجاج موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان شادی ہال ایسوسی ایشن کے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد تاجروں نے احتجاج موخر کر دیا، تاجروں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چمبر میں ملاقات کر کے اپنے مطالبات پیش کیے، اسپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تاجروں کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروادی، سوموار کے میرج انڈسٹری کھولنے کے حوالے سے این او سی او میں معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں این او سی او میں آپ کا مقدمہ لڑونگا اور میرج انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دلوائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی یقین دہانی کے بعد تاجرون نے ڈی چوک میں احتجاج کو ملتوی کردیا گیا۔

تاجروں کے عہدیدار بختاور بٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کاروبار کھولنے شادی ہالز کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ 28 جولائ سے پہلے کھولا جائے، کاروبار سے وابستہ افراد پانچ ماہ سے بے روزگار ہیں پیکچ کا اعلان کیا جائے، میرج انڈسٹری کو تین ماہ ٹیکسز سے چھوٹ اور ایک کروڈ تک بلاسود قرضہ دیے جائیں، ہمارے کاروبار بند ہونے سے معاشی طور پر مکمل تباہ ہوگئے، سوموار کے بعد اگر میرج انڈسٹری کو نہ کھولا گیا تو دوبارہ ڈی چوک میں احتجاج ہوگا۔

Leave a Comment