مطیع اللہ جان کے اغوا کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے:بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرنے انکے گھر پہنچ گئے، ان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔

صحافی مطیع اللہ جان نے ان کے اغواء پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی اس ملاقات میں موجود تھے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جو صحافی حکومت پر تنقید کرے اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے، اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی، پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباؤ کا شکار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے، پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment