ایک ہی وزارت کے لیے 3 بار حلف اٹھانے والا واحد وزیر

ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھا کر ریکارڈ قائم کر دیا ،، فروغ نسیم تیسری مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حصہ بنے ہیں، موجودہ حکومت میں ایک ہی وزارت کے لیے 3 بار حلف اٹھانے والے وہ واحد وزیر ہیں۔

تاریخ رقم کرنے کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے واقعتا تاریخ رقم کر ڈالی، سینیٹر فروغ نسیم نے ایک ، دو نہیں بلکہ تیسری مرتبہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 

اس بار تقریباً 7 ہفتوں بعد ان کی دوبارہ وفاقی کابینہ میں شمولیت ہوئی ہے ، ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فروغ نسیم سے اُن کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی، بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کے پیش نظر یکم جون 2020 کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

اس سے قبل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں نمائندگی کے لیے 26 نومبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے ایک روز بعد ہی 29 نومبر کو دوبارہ وزیر قانون کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا، فروغ نسیم نے پہلی مرتبہ دیگر کابینہ اراکین کیساتھ 20 مارچ 2018 کو حلف اٹھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment