مولانا فضل الرحمن کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔

ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

ضیا الرحمن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمن کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کی ٹرانسفر کر کے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے بھائی اس سے پہلے صوبہ خیبر پختون خواہ میں بڑے انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضیاء الرحمن کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment