راولپنڈی:دیرینہ دشمنی 9 افراد کی جان لے گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ چونترا کے گاؤں میال میں دیرینہ دشمنی 9 افراد کی جان لے گئی۔

راولپنڈی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تھانہ چونترا کے گاؤں میال میں فائرنگ کے نتیجہ میں 05 خواتین اور 04 بچے جانبحق جبکہ تین بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر ،نثار بی بی،ایمان فاطمہ ،ازرام بی بی،عابدہ شاھین جبکہ بچوں میں، فرحان اظہر، صبحیہ خاتون، عنزلہ بی بی۔ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

تھانہ چونترہ کے علاقہ میں اندوہناک قتل کی خبر ملتے ہی سی پی او راولپنڈی جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر موجود ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر، امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے مابین دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس کی فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقعہ پر موجود ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment