دی پنجاب تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ معطل

دی پنجاب تحفظ بنیادِ اسلام ایکٹ معطل کر دیا گیا

 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے ذمہ دار علماء ازسرنوء پنجاب حکومت کے اس ایکٹ بارے فیصلہ کریں گے، جہاں ضروری ہوگا، ترمیم کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر سے اس حوالے سے رائے لی جائے گی۔

 

رات گئے موصولہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے ذمہ دار علماء ازسرنوء پنجاب حکومت کے اس ایکٹ بارے فیصلہ کریں گے، جہاں ضروری ہوگا، ترمیم کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر سے اس حوالے سے رائے لی جائے گی۔

 

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں عجلت سے یہ بل منظور کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق اس بل کے مندرجات کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی لاعلم رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment