مراد سعید کو جعلی ڈگری جاری کرنے والے پروفیسر کو ثمرات ملنا شروع

مراد سعید کو جعلی ڈگری جاری کرنے پروفیسر ڈاکٹر بشیر کو ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے وزیر مراد سعید کو جعلی ڈگری جاری کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر بشیر کو ثمرات ملنا شروع ہو گئے،ڈاکٹر بشیر کو یونیورسٹی رولز کے خلاف ڈی این تعینات کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے مراد سعید کو غلط طریقے سے ڈگری دینے والے ڈاکٹر بشیر کو اگلے دو دن میں پرو وائس چانسلر لگانے کی تیاری بھی مکمل کر لی ہیں، جبکہ ڈاکٹر بشیر کی اپنی ڈگری بھی پشاور یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہورہی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر بشیر کو مراد سعید کی جعلی ڈگری معاملات میں انکوائری سربراہ منتخب کیا تھا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے لیے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے بی ایس پروگرام میں ایک گھنٹے کے اندر تین پرچوں کے لیے امتحان منعقد کروانے کی وجہ سے مراد سعید کی ڈگری منسوخ کردی گئی تھی اور معاملے کی انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment