راولپنڈی:9 افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث سفاک درندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری دو مرکزی ملزمان سمیت مقدمہ میں نامزد چھ جبکہ چار سہولت کارون سمیت 10 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں خواتین اور بچون کے قتل کے ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا پولیس نے 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 مزید نامزد ملزمان گرفتارکرلیا گرفتار مرکزی ملزمان میں ربنواز کے دو بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں، سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی احسن یونس کا کہنا ہے کہ ربنواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار مرکزی ملزم دانش نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، مرکزی ملزم کا کہنا تھاکہ ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے خواتین اور بچوں کو قتل کیا، مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے 06 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر سہولت کاری میں 4 ملزمان گرفتار کرلیا مجموعی طور پر 10 ملزمان گرفتار کرلیے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزم ربنواز اور دیگر کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں دیرینہ دشمنی پر 9 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، قتل ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment