جج ویڈیو سکینڈل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےجج ویڈیواسکینڈل کیس سےدہشت گردی کی دفعات نکالنےکی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نےجج ویڈیواسکینڈل کیس سےدہشت گردی کی دفعات نکالنےکی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جج ویڈیوسکینڈل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی، جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دئیے کہ دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا، دہشتگردی کی دفعات ہٹا دی گئی ہیں۔

وکیل صفائی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کاپیاں عدالت میں جمع کرائے،گزشتہ سماعت پر وکیل صفائی کی جانب سے عدالتی فیصلےجمع کرانےکی استدعا کی گئی تھی،واضح رہےکہ جج جوادعباس نےدلائل سننےکےبعد 23جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment