فنکشن کے بہانے بلا کر خواجہ سراوں سے انسانیت سوز سلوک

راولپنڈی:جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں خواجہ سراء عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد کی جانب سے فنکشن کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا،برہنہ کرکے وڈیوز بھی وائر کی جانے لگی۔

اسلام آباد راولپنڈی میں خواجہ سراء عدم تحفظ کا شکار ہو گئے. خبر نامے نے خواجہ سراؤں پر تشدد کی ویڈیو حاصل کر لی، خواجہ سراؤں کو نامعلوم افرد کی جانب سے مارنے، نامعلوم افراد خواجہ سراؤں کو تھپڑ مارتے ہوئے بندوق دکھاتے ہوئے خواجہ سراؤں کو برہنہ ہونے کا حکم دیتے رہے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سراؤں پر شدید تشدد کیا جانے لگا ہے، خواجہ سراؤں نے دہائی دی کہ وقت حکمران تک آواز پہنچائی جائے، خواجہ سراء نے بتایا کہ پہلے نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سراؤں کو فنکشن کے لیے فون کر کے بلایا جاتا ہے پھر فنکشن کے بہانے بلا کر خواجہ سراؤں کو نامعلوم جگہ لے جا کر برہنہ کیا جاتا ہے، خواجہ سراؤں کو برہنہ کر کے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

خواجہ سراء نے یہ بھی کہا کہ یہ نامعلوم افراد کون ہیں نہیں جانتے لیکن یہ نامعلوم افراد اسلام آباد راولپنڈی میں ایسے ہی آ کر ہم پر تشدد کرتے ہیں، خواجہ سراء نے کہا کہ بہت سے خواجہ سرا ان واقعات سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں، خدا کے واسطے ہماری آواز وقت حکمران تک پہنچائی جائے، خدا کا واسطہ ہے ہمیں تحفظ دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment