وفاقی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گرفتار کر لیے

اسلام آباد : تھانہ نون اور سبزی منڈی پولیس کی کاروائیاں سپیشل چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی بڑی کاروائی، سپیشل چیکنگ کے دوران دو منشیات فروش دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے، منشیات فروشوں کے قبضے سے 2300 گرام چرس ناجائز اسلحہ کے زمرے میں دو پسٹل و ایمونشن برآمد کرلیا گیا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیسکے مطابق کاروائی ایس پی انڈسٹریل زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی  نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیموں کو شاباش دی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے  مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment