برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش خبری

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں کے لیے اچھی خبرہے کہ برٹش آئیر ویز کا پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کے لیے آئیر پورٹ حکام سے انتظامات کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش آئیر ویز کی پاکستان میں دوبارہ آپریشن شروع کرنے کے لیے برطانوی حکام کا اسلام آباد آئیر پورٹ منیجر کو انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی مانگ لی کہ ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی جائے کہ اسلام آباد آئیر پورٹ پر معمول کی صفائی اور سہولت سے متعلق خدمات کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے برٹش ایئر ویز کے زیر استعمال تمام گیٹ بیٹھنے کی جگہ کو آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی صاف رکھنے کی یقین دہانی مانگ لی۔

مراسلے میں جہاز کے منسلک فکس بریجز استعمال کے لیے محفوظ ہونے کو بھی پوچھا گیابرٹش حکام نے آئیر پورٹ منیجر اسلام آباد سے سہولیات کی فراہمی کے لئے مراسلہ لکھا اسلام آباد آئیر پورٹ پر برٹش آئیر ویز کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لئےانتطامات کو مکمل کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔

یاد رہے برٹش آئیر ویز نے کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آپریشن معطل کیا تھا۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment