خواجہ سراؤں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، پولیس حرکت میں آگئی

سوشل میڈیا پر خواجہ سراؤں کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ، تحفظ سینٹر کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہراسگی کا شکار ہونے والے خواجہ سرا انصاف کے حصول کے لیے تحفظ سینٹر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سراؤں کو فنکشن کے بہانے بلا کر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خواجہ سرا انصاف لینے کے لیے خواجہ سراء تحفظ سنٹر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ اغواء اور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت تھانہ وارث خان میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، خواجہ سراؤں کے حقوق کی حفاظت کے لیے تحفظ سینٹر کے پلیٹ فارم سے خواجہ سراؤں کے حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز نامعلوم افراد خواجہ سراؤں کو برہنہ کر کے تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راولپنڈی میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی سنٹر نے داد رسی کے لیے متاثرہ خواجہ سراؤں سے رابطہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment