ایف بی آر میں تبادلے عدلیہ کو محکوم بنانے کی منظم کوشش ہیں، یونین آف جرنلسٹس

جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ اور بچوں کا کیس ایف بی آرکو بھیجنےکا معاملہ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ اور بچوں کا کیس ایف بی آر کو بھیجنے پر پی ایف یو جے نے بھی سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے، نظرثانی درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹانے پر بھی سوالات اٹھا دیے گئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد معاشرے کیلئے آزاد صحافت اور آزاد عدلیہ لازم ملزوم ہیں، عدلیہ آزاد نہ ہو تو آزاد صحافت کی ضمانت نہیں مل سکتی، درخواست گزاروں کو ایف بی آر ایشو پر رائے دینے کا موقع نہیں دیا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ایف بی آر میں تبادلے نظر آنے والے اور نظر نہ آنے والے حلقوں کی عدلیہ کو محکوم بنانے کی منظم کوشش ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنا شفاف ٹرائل، مساوی برتاؤ کے خلاف ہے،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کو معاملہ بھیجنے کے مختصر حکمنامے پر نظر ثانی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment