شہبازشریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف 3 نیب ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

نیب کے چئیرمین جاوید اقبال نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی، نئے تین ریفرنس میاں شہبازشریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکےخلاف اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائرکیا جائےگا، ریفرنس میں شہبازشریف پر 7 ہزار 328 ملین روپے کے ناجائز اثاثوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے اپنے ملازمین اور ساتھیوں کے نام پر بے نامی کمپنیاں بھی چلاتے رہے۔

شاہد خاقان عباسی اور انکے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، شیخ عمران الحق ، آغا جان اختر ،سعید احمد خان ،عامر نسیم ، عظمی عادل ، شاہد ایم اسلام ،حسین داؤداور دیگر کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے ایل این جی ٹرمینل ون کے ٹھیکے میں قومی خزانے کو 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، انہوں نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کو استعمال میں نہ لاکر سات ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔ ملزمان کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ستمبر 2019 تک ساڑھے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیب ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف بھی کرپشن الزامات پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سید مصطفی انور حسین پر بطور سفیر جکارتہ سفارتخانے ک عمارت فروخت کرنے میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment