سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، طورخم بارڈر پر عوام کی مشکلات کے حل کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج محمد آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر کمیٹی نے طورخم بارڈر پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دی گئی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کمیٹی نے کہا کہ آج کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہے جس میں اس اہم مسئلے پر بحث ہو رہی ہے جبکہ اداروں کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں آرہا۔ سینیٹر تاج…

مزید پڑھیں

ملک میں چھوٹے اور بڑے کاروبار کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں:ماہرین

نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا وبا کے باعث ایس ایم ایز بری طرح متاثر ہوئیں، بہتر سہولت کاری اور استعداد سازی پر توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے درماین مکالمہ ہوا، ماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے تحت ’پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے…

مزید پڑھیں

پنجاب کے دس اضلاع میں زچہ بچہ ہسپتال قائم کرنا بہت ضروری ہے:وزیر صحت

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پنجاب میں کوویڈ -19 کی موجودہ صورتحال اور پی ایس ڈی پی کے تحت پنجاب کے دس اضلاع میں زجہ و بچہ اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ،فوکل پرسن کوویڈ -19 فیصل سلطان ، وفاقی سیکرٹری صحت ، صوبائی سیکرٹری صحت اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اسد…

مزید پڑھیں

وفاقی پولیس کی بڑی کاروائی، فراڈ کا ملزم گرفتار

اسلام آباد، سی آئی اے پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ملکی سطح پر لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملکی سطح پر لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا، ملزم ندیم خان کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم سےوائرلیس سیٹ، ہتھکڑی،28 مختلف اداروں کی جعلی…

مزید پڑھیں

تانیہ ایدورس نے استعفیٰ کیوں دیا، وجہ سامنے آ گئی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے اپنی شہریت سے متعلق تنقید کے باعث استعفی دے دیا۔ تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں…

مزید پڑھیں

وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی نے استعفے دے دئیے

وزیراعظم کی معاونین خصوصی تانیہ ایدورس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقیقد ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی۔ تاہم ابھی…

مزید پڑھیں

کرکٹر عمر اکمل کو سزا میں رعایت مل گئی

لاہور: پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور ہوگئی ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس کا پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال چھ ماہ کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کے وکیل نے بتایا کہ سزامیں کمی کے فیصلے پر خوشی ہے اور اس سے ہمیں ریلیف ملا۔ انہوں نے کہا کہ سزا…

مزید پڑھیں

ضلع باجوڑ میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جس میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔ افواج پاکستان کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پاکستانی فوج پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں لانس نائیک سمیع اللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس…

مزید پڑھیں