کرکٹر عمر اکمل کو سزا میں رعایت مل گئی

لاہور: پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور ہوگئی ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس کا پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ایک سال چھ ماہ کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کے وکیل نے بتایا کہ سزامیں کمی کے فیصلے پر خوشی ہے اور اس سے ہمیں ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ سزا مزید کم ہوسکتی ہے، کیونکہ دیگر کیسز میں کچھ کھلاڑیوں کو سزا کم ملی۔ ہم جو فیصلے سوچ رہے تھے ایسا نہیں ہے۔

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر تین سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی جسے عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment