ضلع باجوڑ میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جس میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔

افواج پاکستان کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پاکستانی فوج پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں لانس نائیک سمیع اللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک کے جسدِ خاکی کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے میں چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment