وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی نے استعفے دے دئیے

وزیراعظم کی معاونین خصوصی تانیہ ایدورس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقیقد ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل کی سابق ایگزیکٹو تانیہ ایدورس کا استعفیٰ منظور کیا گیا یا نہیں۔

تانیہ ایدورس کے مستعفی ہونے کے کچھ دیر بعد معاون خصوصی برائے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یاد رہے تانیہ ایدروس 20 سال پہلے پاکستان سے بیرون ملک چلی گئی تھیں اور انہوں نے پہلے امریکا کی برانڈیز یونیورسٹی سے بائیولوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی اور پھر میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دسمبر 2019 میں تانیہ ایدورس کو ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور بعدازاں فروری 2020 میں انہیں معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment