وفاقی پولیس کی بڑی کاروائی، فراڈ کا ملزم گرفتار

اسلام آباد، سی آئی اے پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، ملکی سطح پر لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملکی سطح پر لوگوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا، ملزم ندیم خان کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی برآمد کر لی۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم سےوائرلیس سیٹ، ہتھکڑی،28 مختلف اداروں کی جعلی مہریں،جعلی سروس کارڈز،جعلی سرکاری نمبر پلیٹس اور جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ہوئی ہیں، ملزم خود کو مختلف اداروں کا افسر ظاہر کرکےشہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف اسلام آباد اور سندھ میں

متعدد چیک ڈس آنر اور فراڈ کے کیس درج ہیں، ملزم آڈی گاڑی پر ایمبیسی کی سرخ نمبر پلیٹس لگا کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرتا تھا،کارروائی ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرنگرانی،ڈی ایس پی سی آئی اے،حساس ادارے کے افسران معہ ٹیم نے کی۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے نوسرباز کو پکڑنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment