جولائی میں ضبط شدہ سمگلنگ اشیاء کی تفصیلات جاری

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماہ جولائی میں ضبط شدہ سمگلنگ اشیاء کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مطابق ماہ جولائی میں قابل نمایاں طور پر 3ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کو ضبط کیا گیا جن میں گٹکا ، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ، منشیات، کپٹرا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔ ماہ جولائی میں ضبط ہونے والی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019 کی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی…

مزید پڑھیں

نا اہل آزاد کشمیر حکومت اب تک کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں دے سکی:سابق وزیراعظم

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے آج پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے سابق صدرومرکزی رہنما ڈاکٹر لطف الرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نہ صرف اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے خطے میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دے سکی بلکہ دونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹ رہی ہے بلکہ…

مزید پڑھیں

عید کے بعد تمام بند کاروبار کھولے جائیں:تاجر برادری

تاجر برادری نے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام بند کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی بزنس کمیونٹی کے مطالبات کا احترام کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے عید سے قبل اسلام آباد میں لاک ڈاؤن نہیں لگایا اور ایس او پیز کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جس کیلئے ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد…

مزید پڑھیں

عوام کے لیے بری خبر، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کر دی، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے اور پیٹرول 6 روپے 90 پیسے لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ورکنگ پیپر میں مٹی کا تیل 5.80 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، قیمتوں میں…

مزید پڑھیں

عید منائیں، مگر احتیاط کے ساتھ

"یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘کہتے ہیں زندگی خوش گوار اور ناخوش گوار حالات و واقعات کا مجموعہ ہے۔ وقت ایک سا نہیں رہتا، اچھے دن ہمیشہ نہیں رہتے، تو برے دن بھی گزر ہی جاتے ہیں۔ دنیا میں شاہد ہی کوئی ایسا ہو جس نے کبھی نامساعد حالات، مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہ کیا ہو اور ان ہی مشکلات سے، حوصلے سے نمٹنا ہی اصل فن ہے۔ جس طرح ایک انسان مشکل اورآزمائش سے نبرد آزما ہو کر منزل مقصود تک پہنچتا ہے، بالکل اسی طرح قوموں کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک

اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام مرغزار چڑیا گھر سے لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کو منتقل کیا گیا، دوران منتقلی چڑیا گھر کے عملے نے جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ایک شیرنی ہلاک اور ایک شیر زخمی ہو گیا تھا، اطلاعات کے مطابق زخمی شیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیر کو کچھار سے نکالتے وقت بد…

مزید پڑھیں

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی کی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور  انسداد دہشتگردی ترمیمی بلز کی ترمیم کے ساتھ منظوری

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور  انسداد دہشتگردی ترمیمی بلز کی ترمیم کے ساتھ منظوری دے دی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ایشیاء پیسیفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف دونوں ہی پاکستان کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد لازمی ہوتا ہے، دہشتگردوں کے حوالے سے ایس آر او چند گھنٹوں میں جاری کرنا ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ…

مزید پڑھیں

نیوی سیلنگ کلب:چیف جسٹس نے تفصیلی رپورٹ کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیس میں نیول چیف کو کلب کی تعمیر سے متعلق سات اگست تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت نیوی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جواب دینے کا کہا تھا کہ بتائیں…

مزید پڑھیں

چڑیا گھروں کے جانور مر گئے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سیاست کرتی رہی:چیف جسٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو چکوال، بلکسر انتظامیہ کیساتھ ملکر 3 اگست تک ریچھوں سے متعلق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چڑیا گھر سے عدالتی احکامات کے باوجود ریچھوں کی عدم منتقلی کے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریچھوں کی حفاظت کا انتظام نہ ہونے اور عدم منتقلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے چڑیا گھروں کے لئے چالیس زرافے لائے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد چڑیا گھر میں عملے کا جانوروں پر تشدد، ایک شیرنی ہلاک

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد کے چڑیا گھر سے جانور شفٹ کرنے کا معاملہ، عملے کی جانب سے جانوروں کو بےدردی سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مختلف جانوروں کو اسلام آباد چڑیا گھر سے لاہور چڑیا گھر میں منتقل کیا گیا، جانور منتقلی کے دوران چڑیا گھر کے عملے نے جانوروں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کو…

مزید پڑھیں