نا اہل آزاد کشمیر حکومت اب تک کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں دے سکی:سابق وزیراعظم

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے آج پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے سابق صدرومرکزی رہنما ڈاکٹر لطف الرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کی۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نہ صرف اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے خطے میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دے سکی بلکہ دونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹ رہی ہے بلکہ ابھی نہیں یا کبھی نہیں کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر کرپشن کر رہی ہےاس کے لئے میں نےپی ٹی آئی کشمیر کے سابق صدر ڈاکٹر لطف رحمان کو حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، اس سلسلے میں میں نے ڈاکٹر لطف الرحمن سے کہا ہے کہ وہ 15 اگست تک حکومت کی ساری کرپشن کو عوام کے سامنے لانے کی تیاری مکمل کر لیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےاس موقع پر ڈاکٹر لطف الرحمان کو یہ اضافی ذمہ داری سونپنے کے ساتھ ساتھ ان سے آزاد کشمیر کی سیاسی, صورتحال پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے کی گئی زیادتیوں,اقرباء پروری اور کرپشن کو عوامی سطح پربھرپور انداز میں بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment