نیوی سیلنگ کلب:چیف جسٹس نے تفصیلی رپورٹ کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیس میں نیول چیف کو کلب کی تعمیر سے متعلق سات اگست تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے راول جھیل کنارے نیول فارم کی تعمیر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت نیوی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جواب دینے کا کہا تھا کہ بتائیں کس قانون کے تحت آپ کلب بنا یا چلا سکتے ہیں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت نے کہا تھا کہ کابینہ کو بتائیں اسلام آباد میں قوانین پر عمل نہیں ہو رہا، کسی کو آگے سفارشات بھیجنے کے لئے نہیں کہا تھا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفار کیا کہ ایک عمارت بنی ہی غیر قانونی ہے اس پر سی ڈی اے اب کیا کر لے گا؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے پر اٹارنی جنرل کی رائے بھی مانگی گئی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کسی غریب کا کھوکھا گرایا جائے تو اس پر کیا آپ اٹارنی جنرل کی رائے مانگیں گے؟

عدالت نے نیول چیف سے کلب کی تعمیر سے متعلق تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment