اسلام آباد چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک

اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی کے بعد شیر بھی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام مرغزار چڑیا گھر سے لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کو منتقل کیا گیا، دوران منتقلی چڑیا گھر کے عملے نے جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ایک شیرنی ہلاک اور ایک شیر زخمی ہو گیا تھا، اطلاعات کے مطابق زخمی شیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر کو کچھار سے نکالتے وقت بد انتظامی ہوئی تھی، کچھار میں عملے نے آگ لگائی اور ڈنڈوں سے ڈرانے پر شیر بوکھلا گیا اور بدانتظامی کے باعث شیر زخمی ہو گیا تھا۔ذرائع نے بتایا جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور

اور پرندے زخمی ہوئے ہیں،جانوروں کی منتقلی کے دوران نیل گائے،ایک شتر مرغ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment