عوام کے لیے بری خبر، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کر دی، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے اور پیٹرول 6 روپے 90 پیسے لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ورکنگ پیپر میں مٹی کا تیل 5.80 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے حکومت کو سمری نہیں بھیجی گئی تاہم حکومت قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 23 روپے 50 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment