یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈکے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، چیئرمین بورڈ سے سرکاری آفس اور گاڑی واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ آفس کو کہا گیا کہ آپ سرکاری گاڑی کے مجاز نہیں، آپ کو صرف اجلاس کے روز آفس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی نے الزام لگایا کہ چیئر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کی جرم کی دنیا کے خلاف بڑی کاروائیاں

اسلام پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، اس دوران اسلام آباد پولیس کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کی، پولیس نے خفیہ کاروائی میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی ملازمہ جو کئی مقدمات میں اشتہاری تھی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ طلائی زیورات,…

مزید پڑھیں

پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کی فہرست میں 24 پائلٹس کے ناموں کا اندراج غلطی یا کچھ اور

پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کی فہرست میں 24 پائلٹس کے ناموں کا اندراج غلطی یا کچھ اور ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مذکورہ پائلٹس کے لائسنسز اسٹیٹس کی کلئیرنس کے لئے خط ارسال کر دیا، پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے اپنے خط میں فہرست بھی ارسال کی، خط سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ کو لکھا گیا۔ خط میں لکھا گیا کہ سی اے اے اپنے ریکارڈ سے چیکنگ کے بعد لائسنسز کے اسٹیٹس سے فوری آگاہ کرے، سی اے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کا عید الاضحی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز ، 20 انسپکٹرز سمیت 604 افسران وجوان سپیشل ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا ہے، ون ویلنگ کرنے والوں کار ریسنگ ،اور ہیوی بائیکس کے خلاف…

مزید پڑھیں

شیخ رشید نے سنت ابراہیمی کے لیے 2 اونٹ خرید لیے

ریلوے کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کے لئے 2 اونٹ خرید لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید رشید احمد نے سنت ابراہیمی کے لیے 2 اونٹ خرید لیے، جانور خریداری کے دوران شیخ رشید کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی گئی، شیخ رشید احمد نے ماسک بھی نہیں پہنا جبکہ منڈی میں موجود جانوروں کو بھی چھوتے رہے، ضلعی انتظامیہ نے جانوروں کے چھونے اور دو سے زاہد افراد کے اکٹھے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی…

مزید پڑھیں

وفاقی پولیس: سٹریٹ کرائمز میں ملوث بڑا مجرم گرفتار

تھانہ شمس کالونی کی بڑی کاروائی سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن شاہ زمان نامی ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن شاہ زمان نامی ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے 8 قیمتی موبائلز فون اور نقدی سیمت وارداتوں میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونشن برآمد کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اسلام آباد کے سیکٹرز کی سٹریٹ میں گھومتا پھرتا، سیر یا…

مزید پڑھیں

مالی سال کے پہلے ماہ میں حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری

ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے 57 ارب زائد حاصل کردہ ریوینیو کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ کے مقر ر کردہ ہدف 243 ارب کے مقابلے میں 57 ارب کے اضافہ کے ساتھ 300 ارب اکھٹے کئے ہیں جو کہ مقر رکردہ ریوینیو ہدف کا 125 فیصد بنتے ہیں۔ ٹوٹل ہدف سے 57 ارب کے زائد اضافہ میں ان لینڈ ریونیو کی طرف سے 52 ارب روپے اور کسٹمز کی طرف سے 5…

مزید پڑھیں

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اسلام آباد چڑیا گھر میں شیر سے ناروا سلوک کی مذمت کر دی

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا ہے کہ ادارہ اسلام آباد چڑیا گھر میں شیر اور شیرنی کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد : ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اسلام آباد چڑیا گھر میں رکھے ہوئے شیر کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کسی جانور کے ساتھ اس طرح سلوک کرنا بالکل ناگوار اور ناقابل قبول ہے۔ ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ (IWMB)…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں چینی کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی

چینی کی قیمتوں کی سنچری مکمل , ایک ہفتے میں چینی  4 روپے 8 پیسے اور پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ ادارہ شمارہات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتے میں چینی اوسط 4 روپے 8 پیسے فی کلو جب کہ پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے اسلام آباد اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے کوئٹہ اور راولپنڈی میں…

مزید پڑھیں