اسلام آباد پولیس کا عید الاضحی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز ، 20 انسپکٹرز سمیت 604 افسران وجوان سپیشل ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا ہے، ون ویلنگ کرنے والوں کار ریسنگ ،اور ہیوی بائیکس کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی ناکہ جات بھی لگائے جائیں گے

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاپنگ مالز اور مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، مویشی منڈیوں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں، مقرر کردہ کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے اور پبلک سروس گاڑیوں پر سفر کرنے والے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے 6 سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عید الاضحی کی نماز کے لیے مساجد پر بھی ٹریفک کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد کے قبرستانوں، سیرگاہوں کے لئے بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، کم عمر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کے لیے بھی خصوصی سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں قانون پر عمل کرتے ہوئے اپنے اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment