اسلام آباد پولیس کی جرم کی دنیا کے خلاف بڑی کاروائیاں

اسلام پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، اس دوران اسلام آباد پولیس کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کی، پولیس نے خفیہ کاروائی میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی ملازمہ جو کئی مقدمات میں اشتہاری تھی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا گیا مال مسروقہ طلائی زیورات, لیپ ٹاپ, گھڑیاں اور ایل ای ڈی برآمد کر لیں، ملزمان میں محمد ایاز, تصور حسین اور ملزمہ آصفہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف وویمن رمنا اور لوہی بھیر میں متعدد مقدمات درج ہیں، اور سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس گروہ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔کاروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی تسنیم احمد, عامر حیات ایس آئیز اور ٹیم نے کی۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی صدر سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث مرکزی ملزم ارشد خان کو گرفتار کر لیا، نامعلوم ملزمان نے 18جولائی کو سیکٹر ایف سترہ میں امتیاز کیانی نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا، مقامی پولیس نےمقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او اور ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر عبدالجبار پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی دیگر زرائع سے شواہد کی روشنی میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس پی سٹی عمر خان کی ہدایت پر تھانہ کوہسار پولیس ٹیم کا فرانس کالونی ایف سیون فور میں دیسی شراب کشیدہ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران مراس،اسد نامی منشیات ڈیلر کو گرفتار کرکے 180 لیٹر الکوحل شراب کی بوتلیں بڑی تعداد میں بیئر شراب کشیدہ کرنے والے آلات خالی بوتلیں سٹکر و دیگر سامان برآمد کر لیں، کاروائی اے ایس پی میڈم عقیلہ نقوی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کوہسار شبیر تنولی معہ ٹیم نے کی۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی وفاقیپولیس کی تمام ٹیموں کو شاباش دی۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment