شیخ رشید نے سنت ابراہیمی کے لیے 2 اونٹ خرید لیے

ریلوے کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کے لئے 2 اونٹ خرید لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید رشید احمد نے سنت ابراہیمی کے لیے 2 اونٹ خرید لیے، جانور خریداری کے دوران شیخ رشید کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی گئی، شیخ رشید احمد نے ماسک بھی نہیں پہنا جبکہ منڈی میں موجود جانوروں کو بھی چھوتے رہے، ضلعی انتظامیہ نے جانوروں کے چھونے اور دو سے زاہد افراد کے اکٹھے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شیخ رشید احمد کل عید کی نماز ادا کرنے کے بعد لال حویلی کے احاطے میں اونٹوں کی قربانی کریں گے ۔
شیخ رشید احمد عید کی نماز شہر کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ادا کریں گے، لیاقت باغ میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment