ملک بھر میں چینی کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی

چینی کی قیمتوں کی سنچری مکمل , ایک ہفتے میں چینی  4 روپے 8 پیسے اور پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔

ادارہ شمارہات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتے میں چینی اوسط 4 روپے 8 پیسے فی کلو جب کہ پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے اسلام آباد اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے کوئٹہ اور راولپنڈی میں چینی 95 روپے فی کلو ہو گئی۔

سکھر ،حیدر آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے لاہور, فیصل آباد, سرگودھا میں چینی 90 روپے کی فی کلو  کی ہے۔

لاڑکانہ,ملتان,بہاولپور میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہے ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہو گئی ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 90 روپے فی کلو ہے جب کہ  زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment