وفاقی پولیس: سٹریٹ کرائمز میں ملوث بڑا مجرم گرفتار

تھانہ شمس کالونی کی بڑی کاروائی سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن شاہ زمان نامی ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ رکن شاہ زمان نامی ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے 8 قیمتی موبائلز فون اور نقدی سیمت وارداتوں میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونشن برآمد کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اسلام آباد کے سیکٹرز کی سٹریٹ میں گھومتا پھرتا، سیر یا کام کی غرض سے گھر سے باہر جانے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون ، نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوجاتا تھا۔

وفاقی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

خفیہ کاروائی ایس پی انڈسٹریل زون زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ڈی ایس پی غلام محمد باقر کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں نے کی، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی

متعلقہ خبریں

Leave a Comment