یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈکے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، چیئرمین بورڈ سے سرکاری آفس اور گاڑی واپس لے لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ آفس کو کہا گیا کہ آپ سرکاری گاڑی کے مجاز نہیں، آپ کو صرف اجلاس کے روز آفس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی نے الزام لگایا کہ چیئر مین بورڈ روزمرہ انتظامی امور میں بےجا مداخلت کرتے ہیں اور بعض تبادلوں، تقریروں کیلئے ایم ڈی پر دباؤ ڈالتے رہے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذولقرنین خان نے کہا کہ کچھ چیزوں پر وضاحت مانگی تو ایم ڈی خلاف ہوگئے، ابھی تک آفس، گاڑی واپس لینے سے آگاہ نہیں کیا گیا، آفس، گاڑی واپس لی گئی تو اعتراض نہیں ہوگا۔

متعلقہ اشاعت

Leave a Comment