پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کی فہرست میں 24 پائلٹس کے ناموں کا اندراج غلطی یا کچھ اور

پائلٹس کےمشتبہ لائسنسز کی فہرست میں 24 پائلٹس کے ناموں کا اندراج غلطی یا کچھ اور

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مذکورہ پائلٹس کے لائسنسز اسٹیٹس کی کلئیرنس کے لئے خط ارسال کر دیا، پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے اپنے خط میں فہرست بھی ارسال کی، خط سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ کو لکھا گیا۔

خط میں لکھا گیا کہ سی اے اے اپنے ریکارڈ سے چیکنگ کے بعد لائسنسز کے اسٹیٹس سے فوری آگاہ کرے، سی اے اے کا جواب پی آئی اے کو اپنے فضائی آپریشن کو بہتر کرنے میں معاون ہو گا۔

ذرائع کے مطابق 24 پائلٹس کے نام مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں مبینہ طور پر شامل کئے گئے، فہرست میں شامل دو پائلٹس نے مبینہ غلط موجودگی پر سی اے اے کو اپنے نام فہرست سے نکالنے کے لئےمراسلہ بھی ارسال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment