توہین عدالت کیس میں سینئر قانون دان کو ایک روپیہ جرمانہ

بھارتی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں سینئر قانون دان اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن کو ایک روپے کے جرمانے کی سزا سنادی۔

مزید پڑھیں

پابندی کے باوجود شہری راول ڈیم کے سپل ویز پر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مقامی ڈیموں پر نہانے پر پابندی ہونے کے باوجود شہری راول ڈیم کے سپل ویز کھل جانے کے بعد سپل ویز پر نہانے پہنچ گئے۔ تھانہ بنی گالہ سیکرٹریٹ اور چیک شہزاد تھانہ کی حدود میں کورنگ نالہ کے قریب شہریوں کا رش بڑھ گیا اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مزید پڑھیں

محرم کے پرامن انعقاد پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد:وزیر داخلہ

ملک بھر میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے جانب سے اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف عوام سے یکجہتی کے لیے کراچی جائیں گے

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایک روزہ دورے پر بدھ 2 ستمبر کو کراچی پہنچیں گے۔ شہباز شریف ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی عدالت کو جلد پاکستان واپسی کی یقین دہانی

نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو صحت یابی کے فوری بعد پاکستان واپسی کی یقین دہانی کرا دی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی۔درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وباء کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا، ڈاکٹرز نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹرز نے صحت یابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائیٹ سے پاکستان آؤں گا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:کرپشن میں ملوث دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم کالعدم

سپریم کورٹ نے کرپشن میں ملوث دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں سرکاری افسران ڈاکٹر مسل خان اور نزیر حسین کی نوکری سے برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا ہے۔ عدالت نے دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کے مقامی ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ شہری انتظامیہ نے راول ڈیم، سملی ڈیم، کورنگ سمیت دیگر نالوں میں کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی۔

مزید پڑھیں

امن کے لیےافغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہوگا

افغانستان میں امن و یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج کابل میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں

جسٹس عبداللہ بلوچ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبونل مقرر

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ کو ٹریبونل مقرر کر دیا۔بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کو ٹریبونل میں چیلنج کر سکیں گے

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تعینات ڈائریکٹر الیکٹورل رولز طاہر حسن کا صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر تبادلہ کر دیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے

مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات کی بارش کی نئی پیش گوئی

ملک بھر میں موسم برسات نے ڈیرے ڈال لیے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش دو روز تک برسات کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

حکومتی نا اہلی، قومی انسانی حقوق کمیشن گزشتہ ایک سال سے غیر فعال

حکومت کی نا اہلی یا بیورو کریسی کے ساتھ حکومت کی چپقلش، قومی انسانی حقوق کمیشن گزشتہ ایک سال غیر فعال ہے

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلا لیا، حالیہ بارشوں خصوصا کراچی شہر کی صورتحال، نقصانات، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے معاملات زیر بحث آئیں گے

مزید پڑھیں

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

مزید پڑھیں

پاک بحریہ کا بدین میں زیر آب آنے والے علاقوں میں ریلیف آپریشن

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی اوڈی نہرکے شگاف کی مرمت اورنکاسی آب میں حصہ لیا متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

لاہور میں آٹھ ماہ کے دوران 368بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مکین بنے، 172 بچوں کو والدین سڑکوں اور چوراہوں پر بے یارومددگار چھوڑ گئے۔ بیورو نے ایک درجن سے زائد نومولود بچوں کی پرورش کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

مزید پڑھیں

نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24 نیوز کا لائسنس معطل

پیمرا نے 10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر24 نیوزکا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔

مزید پڑھیں