کوہسار یونیورسٹی مری کا باقاعدہ آغاز، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب حکومت نے کوہسار یونیورسٹی مری کے باقاعدہ آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس مری، ریسورس سینٹر مری، گورنمنٹ ڈگری کالجز فور بوائز اینڈ گرلز اور مری بروری کی 86 کنال اراضی اپنے تمام فوائد کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کے نام منتقل کردی گئی۔یونیورسٹی دیگر روائیتی مضامین کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ پر فوکس کرے گی۔

ترجمان وفاقی حکومت صداقت عباسی کے مطابق پنجاب ہاؤس مری کو بطور ٹورازم کمپلیکس برائے یونیورسٹی بنایا جائیگا جو ہاسپٹیلیٹی کے شعبے کے زیر انتظام کا کریگا۔ اور طلبہ و طالبات کیلئے پریکٹیکل علم کا ذریعہ بنے گا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں موجود سرکاری عمارات کا عوامی مفاد میں استعمال کیا جا رہا ہے اور پنجاب ہاءوس مری اسکی ایک بڑی مثال بنے گا۔

صداقت علی عباسی نے بتایا کہ ماضی میں یہ عمارات اشرفیہ کے زیر استعمال رہتی تھی اور اس پر کروڑوں کے اخراجات عوام کے پیسے سے کئے جاتے تھے۔ اب یہ عمارات خالصتاً عوامی مفاد کیلئے استعمال ہورہی ہیں اور انکی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع ہو رہی ہے، ریسورس سینٹر مری یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر آفس کے علاوہ سمارٹ لائبریری کے طور پر استعمال ہوگا۔ یونیورسٹی مری کے ملحقہ علاقوں، گلیات، ہزارہ ایبٹ آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے طلباء وطلبات کو بہت فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment