مبینہ ہم جنس پرستوں نے شادی کے بعد طلاق دے دی

عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کا مبینہ جنس تبدیلی کے بعد نہیا علی سے شادی کا معاملہ آخر کار اختتام کو پہنچ گیا، علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

ذرائع کے مطابق علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے نیہا علی کو طلاق دے دی۔شادی شدہ جوڑے نے ہاہمی رضامندی سے طلاق لی

ذرائع کے مطابق نیہا علی دستک شلٹر ہوم لاہور میں موجود ہے، علی آکاش نے اپنے وکیل کے زریعے طلاق نامہ پولیس اوت نیہا علی کے والدین کو بھیجا۔

ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز قریشی نے بتایا کہ علی آکاش کے وکیل سے متعدد بار رابطہ کیا گیا،علی آکاش کو سیکورٹی دینے کے حوالے سے رابطہ کیا مگر وکیل نے علی آکاش سے ملاقات نہیں کروائی۔

یاد رہے چند ہفتے پہلے راولپنڈی، ٹیکسلا میں 19 سالہ عاصمہ بی بی عرف آکاش علی نے 16 سالہ نیہا نامی لڑکی سے شادی کی تھی، جس کے بارے میں نیہا کے والد کو علم ہوا تو انہوں نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کرتے ہوئے لڑکی کی حوالگی کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment