ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، ایک بار پھر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت کی، فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس خارج کی درخواست پرفیصلہ نہ ہونے تک فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

جج محمد اعظم خان نے فاروق ایچ نائک کی غیر حاضری کی وجہ پوچھتی تو معاون وکیل نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے سنیٹ کا اجلاس ہے وہاں مصروف ہیں ، نیب پراسیکیوٹرنے موقف اپنایاکہ فاروق ایچ نائک مصروف ہیں تومعاون وکیل دلائل دیں ، عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment