عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی: لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کا معاملہ پر عدالت نے عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جنس تبدیل کرکے شادی کرنے پر دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی،جنس تبدیلی کے الزام میں علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت کا شدید برہمی کا اظہارکیا، عدالت کی لاہور پولیس کو علی آکاش کو پیش کرنے کی ہدایت کی،راولپنڈی پولیس نے عدالت کو رپورٹ دی کہ تین مرتبہ علی آکاش کے دئیے گئے پتے پر گئے وہ وہاں موجود نہیں،جبکہ عدالت نے علی آکاش کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔

علی آکاش کی جانب سے انکے وکیل ندیم انتھونی پیش ہوئےکیس کی سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کی،کیس کی آئندہ سماعت کل ہو گی۔

یاد رہے گزشتہ روز عاصمہ بی بی عرف آکاش علی نے اپنی مبینہ بیوی کو طلاق دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment