وزارتِ اطلاعات میں نئی بھرتیاں، حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑ گئیں

وزیراعظم عمران خان نے ‏پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ممبران کو وزارت اطلاعات میں بغیر کسی مسابقتی عمل کے گریڈ 20-21 میں بھرتی کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری کی بھینٹ چڑھ گئے، وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کی گریڈ 21 اور گریڈ 20 میں تعیناتیوں کیلئے پراسس مکمل کرلیا گیا، جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا سیل میں تعیناتیوں کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی، سلیکشن کمیٹی نے ان تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیئے تھے، وزیراعظم کی منظوری اور ہائرنگ پراسیس مکمل ہونے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کیلئے کیس اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے سلیکشن کمیٹی میں بطور سربراہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ان تعیناتیوں کیلئے انٹرویوز کیئے، گریڈ بیس اور گریڈ اکیس سمیت مختلف گریڈس میں بارہ سے زائد افراد کو فکس سیلری کے ساتھ تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ گریڈ اکیس کے برابر کے اسکیل کیلئے تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ عمران غزالی اور دیگر افراد جن میں عثمان بن ظہیر، شہباز خان، نعیم احمد یاسین، سیعد دھنک و دیگر کو ایم پی تھری اسکیل میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منقول

متعلقہ خبریں

Leave a Comment