آرمی چیف کا ملکی سکیورٹی صورتحال پر سابق عسکری قیادت سے تبادلہ خیال

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر سابق عسکری قیادت سے کیا تبادلہ خیال ، سابق عسکری قیادت نے بھی صورتحال کے حوالے سے بامقصد تجاویز دیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور میں حاضرسروس اور ر یٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا، انہوں نے امن واستحکام کیلئے کوششوں اوراس کے ثمرات سمیت درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، اس موقع پر شرکاء نے آرمی چیف کو مختلف پہلووٴں پرتجاویز دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق عسکری قیادت میں جنرل یٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈاحسن سلیم، جنرل ریٹائرڈطارق مجید،، جنرل ر یٹائرڈاحسن سلیم حیات، جنرل ر یٹائرڈطارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود،جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے، قبل ازیں جب آرمی چیف لاہور پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment