پی ٹی آئی رہنما نیب کے راڈار پر آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور رہنماء نیب کے ریڈار پر آ گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی ایم این اے علی خان جدون کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، نیب نے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی علی جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، علی جدون کے والد سابق وزیر امان اللہ جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے علی جدون کے اہلخانہ کا بھی اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، نیب پشاور علی خان جدون کے خلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی ایم این اے علی خان جدون کی رہائشی، کمرشل اور زرعی پراپرٹی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment