گلوکار شہزاد رائے کا دوست انتہائی غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے ٹی وی پروگرام ‘واسو اور میں’ سے شہرت پانے والے بلوچ گلوکار واسو خان ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان دونوں سوشل میڈیا پر واسو کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے، جس میں واسو انتہائی کمزور نظر آ رہے ہیں، ایک ٹویٹر ہینڈل نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکار شزاد رائے کا پرانا دوست ’واسو‘ جو کہ دو وقت کی روٹی کے لیے دربدر ہے، کوئی شہزاد رائے کو جگا دے۔

آج سے 9 سال پہلے ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک شخص واسو شاعری کی صورت میں پاکستان کا سیاسی سفر نامہ پڑھتے نظر آتا ہے، جس کو بعد میں شہزاد رائے نے بلوچستان کے دور دراز علاقے سے ڈھونڈ نکالا تھا، شہزاد رائے نے ان کے ساتھ مل کر ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ بنایا، جس کے بعد ایک ٹی وی شو بھی سامنے آیا، ٹی وی پروگرام کی وجہ سے واسو کافی مقبول ہوئے لیکن پھر وہ گمنامی کی دنیا میں چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment