شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی پر بم حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دیسی خود ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی خود ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment